5 ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان منتخب

Security Council

Security Council

نیو یارک (جیوڈیسک) وینزویلا، نیوزی لینڈ، انگولا، ملائیشیا اور اسپین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشستوں پردو سال کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس میں سلامتی کونسل کی پانچ غیرمستقل نشستوں پرعلاقائی تقسیم کے مطابق ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کے پہلے راوٴنڈ میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے براعظم افریقہ سے انگولا،لاطینی امریکا سے وینزویلا، براعظم ایشیا سے ملائیشیا اور مغربی یورپ اور دیگر گروپ سے نیوزی لینڈ کومنتخب کیا گیا۔جبکہ ووٹنگ کے دوسرے اور تیسرے راوٴنڈ میں اسپین اور ترکی کے درمیان مقابلے کے بعد اسپین کے حق میں فیصلہ سامنے آیا۔

یہ ممالک ارجنٹینا، آسٹریلیا، لکسمبرگ، جنوبی کوریا اور روانڈا کی جگہ لیں گے۔ نو منتخب ارکان یکم جنوری 2014 سے دسمبر 2016 تک سلامتی کونسل میں خدمات انجام دیں گے ۔ان غیرمستقل ارکان کو ویٹوکی طاقت حاصل نہیں ہو گی۔