بے یقینی کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگ باہر آئیں، مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور(جیوڈیسک)لاہور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ بے یقینی کی جو صورت حال پھیلائی جا رہی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگ باہر آئیں۔ مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف کے حلقہ این اے120 لاہور کا دورہ کیا۔

تمام راستے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مریم نوازکے دورے کے دوران شیر کو بھی ایک گاڑی کی چھت پر بٹھایا گیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔

ذرائع سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے حلقے کا دورہ کرنے آئی تھیں اور لوگوں کی محبتیں سمیٹیں۔ انتخابات لازمی ہونے چاہئیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔