کراچی : سرکاری گاڑی کنٹینر سے جا ٹکرائی، 2 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب سرکاری گاڑی حفاظتی کنٹینر سے جا ٹکرائی جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔بوٹ بیسن کے قریب سرکاری گاڑی تیز رفتار ی کے باعث سڑک پر موجود کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔