کراچی : گلشن اقبال میں تاجر کے گھر کریکر حملہ

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تاجر کے گھر پر کریکر سے حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد مقامی تاجر کے گھر پر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے جس سے بیرونی گیٹ کو نقصان پہنچا۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تاجر کو بھتہ کی پرچیاں مل رہی تھیں۔ دو ہفتے قبل بھی اسی تاجر کی دکان پر بھتہ نہ دینے پر کریکر حملہ کیا گیا تھا۔