کرک : فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 شدت پسند ہلاک

Kark Firing

Kark Firing

کرک(جیوڈیسک)کرک میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک اے ایس آئی زخمی ہوگیا، جبکہ دو شدت پسند مارے گئے۔

پولیس کے مطابق بابرہ بانڈہ میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کارروائی کے دوران دو پولیس اہلکار مصطفی خان اور زاہد خان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اے ایس آئی مرشد خان زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے اے ایس آئی کو علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ کارروائی میں دو شدت پسند بھی مارے گئے جبکہ علاقے میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔