چلی کی عدالت کا شاعر پابلو نرودا کی قبر کشائی کا حکم

Poet Pablo limitless

Poet Pablo limitless

چلی(جیوڈیسک) سنتیاگوچلی کی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ شاعر پابلو نرودا کی موت کے اسباب جاننے کے لیے ان کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے۔ نوبل انعام یافتہ شاعر پابلو نرودا کا تعلق چلی کی کمیونسٹ پارٹی سے تھا اور انھوں نے سفارت کاری سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

پابلو نرودا کو ستمبر 1973 میں فوجی بغاوت کے دوران کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ پابلو نرودا کے چاہنے والوں کا خیال ہے کہ انھیں فوجی حکمران کے اشارے پر زہر دیا گیا تھا۔

ان کی موت کے اسباب جاننے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے ان کی قبرکشائی اور فارنزک ٹیسٹ کا حکم دیا ہے۔ پابلو نرودا فاونڈیشن نے فیصلے کی حمایت کی ہے۔