وسیم اکرم کا تیز رفتاری کے باعث چالان ہو گیا

Wasim Akram

Wasim Akram

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا تیز رفتاری کے باعث چالان ہو گیا۔ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم گھر سے قذافی اسٹیڈیم جا رہے تھے۔

ٹریفک پولیس کی مطابق وسیم اکرم کینال روڈ پر 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔

ایس ایس پی ٹریفک سہیل چوہدری نے بتایا کہ وسیم اکرم کو اسپیڈ کیمرہ کے ذریعے پکڑا گیا۔