وزیراعظم کی عدم دلچسپی: ’’بگ تھری‘‘ پر پاکستانی موقف کمزور رہ گیا

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی کے سابق سربراہان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی عدم دلچسپی کے سبب بگ تھری کے معاملے پر پاکستان کا موقف انتہائی کمزور رہ گیا۔ آئی سی سی پر اجارہ داری کے خواہشمندوں کو اپنا منصوبہ مکمل کرنے کا آسان راستہ مل گیا۔

وزیراعظم سے رہنمائی نہ مل سکنے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں درست حکمت عملی نہ اپنا سکا اور مخالفت کے باوجود آئی سی سی بگ تھری کا مسودہ منظور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

چیئرمین پی سی بی بھر پور کوششوں کے باوجود وزیراعظم سے ملاقات نہ کر سکے۔ ذکاء اشرف نے 2 بار وزیراعظم کو خط لکھا جب بات نہ بنی تو میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام وزیر اعظم کو پہنچانے کی کوشش کی۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم سے ملاقات ہو جاتی تو اچھا ہی تھا کیونکہ اس اہم ایشو پر بورڈ ان سے رہنمائی لے سکتا تھا۔ بگ تھری کی منظوری اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی کھلم کھلا’’ تڑی‘‘ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہان کو رنجیدہ کر دیا ہے اور انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار پی سی بی کیساتھ حکومت کو قرار دیا ہے۔