کرائم تھرلر فلم دی بیگ مین کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

 The Bag Man

The Bag Man

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے دو صفِ اول کے اداکار ایک ساتھ، آسکر ایوارڈ یافتہ رابرٹ ڈی نیرو اور جان کیوسک کی کرائم تھرلر فلم”دی بیگ مین”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

میری لوئی فرانز کی مشہور کہانی دی کیٹ (The Cat) سے متاثر ہوکر بنائی گئی رائٹر وہدایتکار ڈیوڈ گرووِک کی اس فلم میں ڈی نیرو اور کیوسک کیساتھ برازیلین اداکارہ ربیکا ڈا کوسٹا، ڈومینک پُرسل اور کرسپن گلووَر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پیٹرڈی گریوز اور وارن آسٹرگارڈ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی جرائم پیشہ شخص کے گرد گھومتی ہے جسے اُسکے باس نے ایک بیہودہ سے ہوٹل میں مسٹری بیگ حاصل کر نے بھیجا ہے اور کافی لوگوں کو قتل کر کے بیگ حاصل کر نے کے بعد باہر نکلتے اس کرمنل کا ٹکراؤ ایک خاتون سے ہوتا ہے جو خود کو قاتلوں سے بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ریڈ گرینائٹ اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والے یہ کرائم تھرلر فلم دی بیگ مین 28 فروری کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔