بالی وڈ سٹار ودیا بالن کو پدماشری ایوارڈ دیا جائے گا

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے بعد اولالا گرل ودیا بالن کو پدماشری ایوارڈ دیا جائے گا۔ کمل ہاسن اور پاریش راول بھی بھارتی صدر سے ایوارڈ وصول کریں گے۔

گھن چکر کی ہیروئن ودیا بالن کے لیے دو ہزار تیرہ کچھ خاص نہیں رہا تاہم نئے سال کا آغاز ہی ودیا کے لیے لکی ہو گیا۔

بھارتی حکومت نے انہیں پدما شری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جس پر ودیا بالن خوشی سے پھولی نہیں سما رہی۔ ودیا کے علاوہ اداکارہ کمل ہاسن کو بھی یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ ہیرا پھیری کے پاریش راول بھی پدما شری ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہونگے۔

بھارتی صدر پرناب مکھرجی مارچ یا اپریل میں ہونے والی تقریب میں ان بالی وڈ شخصیات کو ایوارڈ دیں گے۔