خام تیل کی قیمت نو ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی

Oil

Oil

چین (جیوڈیسک)کی جانب سے خام تیل کی طلب میں اضافے کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت نو ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ایشیائی منڈیوں میں خام تیل مارچ کے سودے دس سینٹس کی معمولی کمی کے بعد پچانوئے ڈالر بہتر سینٹس فی بیرل پر ٹر یڈ ہو رہا ہے۔

نارتھ برینٹ خام تیل مارچ کے سودے ایک ڈالر چھیاسٹ سینٹس اضافے کے ساتھ ایک سو اٹھارہ ڈالر نوئے سینٹس پر فروخت ہو رہے ہیں۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی جانب سے خام تیل کی درآمدات میں اضافے کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔