کیوبا : کڈچا کلیٹ ایرینا کے سامنے سیکڑوں افراد کی میراتھن

Cuba

Cuba

ہوانا(جیوڈیسک)کیوبا کے کڈچاکلیٹ ایرینا کے سامنے سیکڑوں افراد نے میراتھن میں حصہ لیا، دارالحکومت ہوانا میں منعقدہ اس میراتھن کا نام۔

میراتھن فار ہوپ رکھا گیا جس کا مقصد کینسر کے مریضوں اور ریسرچ کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا۔ میراتھن میں کینیڈا کے کھلاڑی ٹیری فوکس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میراتھن میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کیوبا میں سالانہ 21 ہزار افراد کینسر سے مرجاتے ہیں۔