امریکا : دھند سے 95 گاڑیاں ٹکراگئیں، 3 افراد ہلاک

U.S. Fog

U.S. Fog

نیویارک(جیوڈیسک) امریکا میں دھند کے باعث ہائی وے پر 95 گاڑیاں ٹکراگئیں۔حادثے میں 3 افراد ہلاک اور25 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ریاستوں ورجینیا اور شمالی کیرولینا کے سرحدی حصے میں ہائی وے پر17 مختلف حادثات ہوئے۔

جن میں 95 گاریاں ٹکرا نے سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد جنوبی اور شمالی لینز بند کردی گئیں اور کئی گھنٹے بعد راستہ کھول دیا گیا۔