امریکہ نے مزید جنگی طیارے جنوبی کوریا بھیج دیئے

U.S. Aircraft

U.S. Aircraft

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے حالت جنگ کے بیان کے بعد مزید جنگی جہاز جنوبی کوریا بھیج دیئے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق ایف 22 جنگی طیاروں کو تعینات کرنا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کا حصہ ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے اعلی قیادت نے جوہری ہتھیاروں کو قوم کی زندگی قرار دیتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کا عہد کیا تھا۔امریکی اہکاروں کا کہنا ہے کہ ایف 22 طیاروں کو جاپان سے جنوبی کوریا کے اوسان ہوائی آڈے پر لے جایا گیا۔

شمالی کوریا کی جنگی بیانات جنوبی کوریا کے لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرسکے ہیں ،جنوبی کوریا میں لوگ معمول کی زندگی گزار رہے ہیں،تعلیمی اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔