برما میں سرکاری اخبارات کی اجارہ داری ختم

Burma Newspaper

Burma Newspaper

ناپیادہ(جیوڈیسک)برما میں سرکاری میڈیا کی پچاس سالہ اجارہ داری ختم ہو گئی ہے ۔ سولہ نئے اخباروں کو ابھی تک لائسنس جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ پیر کو چھپنے کے لیے صرف چار اخباروں کی تیاری مکمل ہے۔

گولڈن فریش لینڈ اخبار کے اکیاسی اسلہ مدیر خین ماونگ لے نے بتایا کہ مجھے آگے کئی مشکلات نظر آ رہی ہیں تاہم میں پیشہ ورانہ جذبے اور آذادیِ اظہار کی خاطر اپنے اخبار کو چلانے کے لیے تیار ہوں۔

خیال رہے کہ نجی اخبار ایک ایسے وقت میں مارکیٹ میں آرہے ہیں جب اپوزیشن لیڈر آنگ سان سو چی کا پارلیمان کے لیے منتخب ہونے کا ایک سال پورا ہو رہا ہے۔ آنگ سان سو چی پارلیمان کی ایک سرگرم رکن کے طور پر سامنے آئی ہیں۔