کیوبا کے انقلاب کی 55 ویں سالگرہ: ملک بھر میں جشن

Celebration

Celebration

سین تیاگو ڈی (جیوڈیسک) کیوبا کے انقلاب کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے، سالگرہ کے موقع پر موسیقی کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ کیوبا کے انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات ملک بحر میں جاری ہیں۔

ملک کے مشرقی شہر سین تیاگو ڈی کیو میں ہونے والی تقریب میں صدر راول Raul کاسترو سمیت ملک کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اسی شہر میں 1959 میں ملک کے سابق رہنما فیدل کاسترو نے انقلاب کی کامیابی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فیدل کاسترو اور ان کے ساتھیوں نے ہوانا کی جانب کامیابی کا سفر شروع کیا تھا۔

راول Raul کاسترو نے لوگوں سے خطاب میں کہا کہ انقلاب کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر موسیقی کا پروگرام بھی پیش کیا گیا اور فنکاروں نے انقلابی نغمے پیش کئے۔