حضرت لال شہباز قلندر SSB کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام واحد اسپورٹس کورنگی اور ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے مورخہ26تا28 جولائی 2019ء “حضرت لال شہباز قلندر SSB شوٹنگ بال ٹونامنٹ واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی پر کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق اختر حسین بگٹی سیکریٹری اسپورٹس و نوجوانان امور حکومت سندھ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ ،ایڈیشن سیکریٹری ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ ،سرپرست ہونگے۔

چیئر پرسن شاہدہ پروین کیانی ،چیف آرگنائزر غلام محمد خان ،کوارڈینٹر محمد سلیم خمیسانی ،آرگنائزنگ سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،ٹورنامنٹ سیکریٹری عارف تنولی ایڈوکیٹ ،ڈائریکٹر محمد حسنین تبسم ،میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد جبکہ آراکین آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین ایم شمیم قریشی ،دیگر اراکین میں قمر السلام پیارے،سید افتخار زیدی ،محمد حنیف خان ،ایم شمیم ،رضوان احمد ،اکرم پرویز ،جمیل احمد ،جاوید احمد ،محمد اصف شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز آج شام 22جولائی کو زیر صدارت ایم شمیم قریشی ،نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر نکالے جائیں گے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر