موجودہ بجٹ نے مستقبل کے سنہرے خواب دیکھنے والی عوام کو مایوس کیا ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ موجودہ بجٹ نے مستقبل کے سنہرے خواب دیکھنے والی غریب عوام کو مایوسی سے دوچار کیا ہے جبکہ ملک کے 74 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذار رہے ہیں اور چند سو افراد کے پاس دولت کے انبار ہیں۔

اگر حکومت کو عوامی فلاحی بجٹ بناتی جس سے پاکستان میں دولت کی منصفانہ تقسیم یقینی بنتی تو موجودہ گھمبیر مسائل چند دنوں میں حل ہوسکتے تھے مرکزی رہنماء روحیل اکبر، سید امتیاز شاہ اور سید ظہیر گیلانی سے فگتو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ گائوں گائوں بجلی پہنچانے کے دعویداروں نے پاکستان کو خوشحال بنانے کی بجائے کنگال بنا دیا۔

144 ارب روپے کے قرضوں میں دبا ہوا مقروض پاکستان پاکستان کرپٹ جمہوری نظام کے نعرے کا ماتم کررہا ہے آج پاکستان کی معیثت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکمران اپنے مسائل حل کرنے کے بعد اپنے عوام کی ترقی کیلئے مشترکہ فارمولے پر کار بند ہوکر موجودہ بحرانوں سے نکلنے کی جلد ازجلد پلاننگ کر کے اس کو عملی جامہ پہنائیں تاکہ ملکی معیثت مزید تباہی سے دوچار ہونے سے بچ سکے۔