موجودہ حکومت مذاکرات پر روزانہ پیش رفت کر رہی ہے، پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ مذاکراتی عمل پرموجودہ حکومت روزانہ کچھ نہ کچھ پیشرفت کررہی ہے گزشتہ 5 سال کے دوران مذاکرات پر کوئی کام نہیں ہوا، کھیلوں کے دوران جھنڈے لہرانے پرپابندی نہیں ہونی چاہیے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ کھیلوں کے دوران جھنڈے لہرانے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے طالبان سے مذاکرات پر سوال جواب مذاکراتی کمیٹیوں سے کرناچاہییں۔

گزشتہ 5 سال کے دوران مذاکرات پرکوئی کام نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل پر موجودہ حکومت روزانہ کچھ نہ کچھ پیشرفت کررہی ہے، حکومتی ٹیم شمالی وزیرستان میں موجودہے، پرویز رشید نے کہاکہ چودھری نثارنے کہاتھاکہ حکومتی کمیٹی کومکمل مینڈیٹ دیکربھیجاہے، ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہرپالیسی مکمل مشاورت سے بنتی ہے، پاکستان کے ہمسایوں کیساتھ تعلقات کی نوعیت پرنوازشریف کاایک وژن ہے۔ پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے، پاکستان کسی ملک میں جا کر حملہ کریگا جیسی باتیں کرنا بدنام کرنیکی سازش ہے۔

میٹرو بس سروس کے متعلق انہوں نے کہاکہ لاہور میں میٹرو بس آئی تو کراچی سے آوازآئی کہ ہمیں بھی یہ سروس چاہیے، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس نہ میرے گھر آئی گی اور نہ وزیراعظم نواز شریف کے، میٹرو بس اسلام آباد والوں کو پنڈی اور پنڈی والوں کو اسلام آباد لائی گی، اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات دیتی ہے، قبول کرے یا نہیں یہ پارلیمنٹ کی صوابدید ہے۔