موجودہ حکومت ہر روز نئی بات کرتی ہے جس کی وجہ سے قوم حکمرانوں سے سخت مایوس ہے

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر روز نئی بات کرتی ہے جس کی وجہ سے قوم حکمرانوں سے سخت مایوس ہے’ مسلم لیگ (ن) اگر بلدیاتی نظام پر من مانی کرے گی تو یہ جمہوریت اور عوام کے مفاد میں نہیں ہو گا’ تمام فیصلے مشاورت اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے عوام پر ظلموں کی انتہا کر دی ہے غریب عوام بھوک سے مر رہی ہے جبکہ حکمران فضول خرچیوں میں مصروف ہیں تحریک انصاف عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کی خاطر اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیاجائے گا، حکمران غریب آدمی کیلئے آسانیوں کی بجائے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے میںجنگل کا قانون رائج کیا ہوا ہے اور اپنی من مانی کیلئے ریاستی جبر کیا جا رہا ہے تحریک انصاف ہر صورت حکمرانوں کے جبر اور مظالم کا راستہ روکے گی اور عوام کو کسی محاز پر بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔