موجودہ حکمران کوئٹہ کی حالات کے زمہ دار ہیں حکمرانی کرنے کا حق کھوچکے ہیں، صدر زرداری اور گورنر بلوچستان کو فوراََ مستفی ہو جانا چاہئے : آصف یٰسین لانگو

کوئٹہ : کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے رکن کالم نویس آصف یٰسین لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان میں 13 برس میں ایک ہزار سے زائد شیعہ ہزارہ جاں بحق ہو ئے ہیں ۔ دو لاکھ کے قریب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جو وقت کے حکمرانوں کے لئے قابل فکر ہے ۔ موجودہ حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں موجودہ حکمران کوئٹہ کی میں جاری شعیہ سنی فسادات کی زمہ دار ہیں اور حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور بلوچستان کی گورنر کو فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستفی ہو نا چاہئے۔

حکومت شعیہ برادی سمیت پورے پاکستان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں لیکن حکمرانی کی کرسی پر ضد کر کے بیٹھنے سے پاکستان کی حالات اس سے خراب ہو سکتے ہیں جس کو بعداذان کنٹرول کرنا مشکل ہو جائیگا۔ حکمران طبقہ کے لئے لمحہ فکر ہے کہ اپنے گھروں میں واپس جا کر اہلیت رکھنے والوں کو اقتدار کی کرسی دے دیں۔مزید انہوں نے کہا ہے۔

پاکستان میں موجودہ صورتحال کے پیچھے بیرون ہاتھ ملوث ہیں مگر حکمران و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اؤلین زمہ داری ہے کہ پاکستان میں تمام دشمن عناصر کو پاکستان سے باہر پھینک دیں تاکہ پاکستان میں حالات کوکنٹرول کرنے کی مدد مل سکے۔

آصف یٰسین لانگو
03003802786