رواں سال جی ڈی پی میں اضافہ ، بجلی کی پیداوار میں کمی

Government Pakistan

Government Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک سال کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار چودہ فیصد بڑھ گئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں کمی ہوئی۔ اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی کا حجم 22 ہزار 909 ارب روپے رہا۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ حجم 20 ہزار 90 ارب روپے تھا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں 3 اعشاریہ 20 فیصد کی کمی ہوئی۔ کان کنی کے شعبے کی شرح نمو ساڑھے سات فیصد سے زائد رہی۔ اس عرصے میں لائیو اسٹاک کے شعبہ میں ساڑھے 3 فیصد کی ترقی ہوئی۔

کاٹن جننگ کے شعبے میں تین فیصد کی تنزلی ہوئی۔زرعی شعبے کا جی ڈی پی میں حجم 5 ہزار 474 ارب روپے ہے۔اکنامک سروے کے مطابق اہم فصلوں کا پیداواری جم 2 ہزار 282 ارب روپے ہے۔صنعتی شعبے کا حجم 4 ہزار 665 ارب روپے ہے۔