چیچہ وطنی: بس الٹنے سے 40 افراد زخمی، 7 کی حالت تشویشناک

Cheecha Watni

Cheecha Watni

چیچہ وطنی (جیوڈیسک) چیچہ وطنی میں بس الٹنے سے 11 خواتین اور 5 بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔ 7 کی حالت تشویشنا ک ہے۔ بس ملتان سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ حادثہ چیچہ وطنی بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

سات شدید زخمیوں سمیت 40 زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر بس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔