ڈی آئی خان سنٹرل جیل حملہ، غفلت برتنے پر 25 اہلکار معطل

DI Khan Central Jail

DI Khan Central Jail

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) سنٹرل جیل پر حملے کے وقت غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ایلیٹ فورس کے دو افسروں سمیت پچیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل پر دہشت گردوں کے بڑے حملے کے دوران سیکورٹی پر مامور اسٹاف پر بھی غفلت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

جس پر ایلیٹ فورس کے دو افسروں سمیت پچیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان سے انکوائری کی جا رہی ہے جبکہ اعجاز احمد کو ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے۔