دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے وزن کم کر لیا

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے وزن کم کر لیا۔ ٹویٹ کی گئی نئی تصویر میں دبلی پتلی سوناکشی نے شائقین کو حیران کر دیا۔

سوناکشی سنہا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر نئی تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ انتہائی سمارٹ نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کی تصویر نے بھارتی میڈیا میں دھوم مچا دی ہے۔ سوناکشی سنہا کی دو ہزار تیرہ میں ریلیز ہونے والی فلموں نے خاص بزنس نہیں کیا۔

کہا جا رہا ہے سوناکشی کا نیا انداز انہیں ایک بار پھر سپر ہٹ اداکاروں کی لسٹ میں نمایاں کر دے گا۔