ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر ڈالا

Dacoits

Dacoits

سرگودھا (جیوڈیسک) 4 ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر ڈالا۔ موضع بگڑی کا مناظر گوندل اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ مسلح افراد دیوار پھاند کر گھر میں گھس گئے۔

ڈاکو ئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے طلائی زیورات، قیمتی موبائلز اور نقدی سمیٹ لی جاتے جاتے موٹر سائیکل بھی لے گئے۔ نقصان کا اندازہ 5 لاکھ سے زیا دہ لگایا گیا ہے۔ مڈھ رانجھا پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔