دادو میں تیز رفتار بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Dadu

Dadu

دادو (جیوڈیسک) دادو میں تیز رفتار بس الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر ککڑ کے قریب پیش آیا۔

تیز رفتاری کے باعث بس الٹنےسے 3 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے ۔ بس میں سوار افراد جیکب آباد سےسیہون جارہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال خیرپور ناتھن شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔