دادو: مسافر کوچ الٹنے سے 12 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

Dadu

Dadu

دادو(جیوڈیسک) کے قریب انڈس ھائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے بارہ مسافر جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر کوچ ساٹھ سے ستر مسافروں کو لے کر شہداد کوٹ سے کراچی جارہی تھی کہ خدا آباد کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کی تعداد زیادہ ھونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔ پولیس موبائلز اور پرائیوٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو سول ھسپتال دادو منتقل کیا گیا۔ کوچ میں سوار اکثر مسافروں کا تعلق لاڑکانہ اور شہداد کوٹ سے ہے۔