ڈینئل پرل قتل کیس کے مجرم شیخ عمر کی جیل میں خودکشی کی کوشش

Sheikh Umar

Sheikh Umar

حیدرآباد (جیوڈیسک) امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں سزائے موت پانے والے سینٹرل جیل حیدر آباد میں قید مجرم شیخ عمرکے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مجرم نے ہفتے کو خودکشی کی کوشش کی تھی جسے جیل انتظامیہ کے مطابق جیل اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔ احمد عمر شیخ نے چادر کا پھندا بنا کر گلے میں ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مجرم شیخ عمر کا تعلق جہادی تنظیم سے ہے۔

آئی این پی کے مطابق بلدیہ پولیس نے سینٹرل جیل میں شیخ عمر کا بیان ریکارڈ کیا، 12 فروری کو شیخ عمر نے خودکشی کی کوشش کی، 2 روز تک جیل انتظامیہ واقعے کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی۔ پولیس ٹیم نے شیخ عمرکے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی۔