ملک بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید پھر سرد ہو گیا ہے۔سندھ کے کچھ شہروں میں دوپہر کے وقت کی سردی تو فی الحال ختم ہوگئی ہے پر رات میں ہلکی ہلکی سردی برقرار ہے۔ پنجاب میں بیشتر شہروں میں گزشتہ روز بارش کے بعد سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے، لوگوں نے دوبارہ سے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے، جبکہ سوپ، چائے کی فروخت میں بھی خوب اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب لوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی سردی کا راج ہے اور ٹھنڈ کم نہ ہوسکی ہے۔سندھ میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد ہو جاتا ہے۔ گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم آبر آلود ہے جس کی وجہ سردی اب بھی زروں پر ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نڈی، لاہور، گوجرانوالہ ہزارہ ڈویژن، اور کشمیر میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام میں ہے جہاں منفی 10 سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔