دانش علی اغوا کیس، سپریم کورٹ کا ملوث میجر کیخلاف کارروائی کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے دانش علی کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث میجر حیدر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس چودھری اعجاز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے دانش علی کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث میجر حیدر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو میجر حیدر کا پتہ دس روز میں پولیس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ کیس کی سماعت دس روز بعد ہو گی۔