سی این جی لوڈ شیڈنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھ گئی

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) گردشی قرضوں کی ادائیگیوں کے بعد آئی پی پیز کی پیداوار بڑھنے اور سی این جی لوڈشیڈنگ جاری رہنے کے باعث جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھ گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سات فیصد اضافے سے بیس لاکھ تیرہ ہزار ٹن رہی۔ جون کے ماہ میں تیرہ لاکھ چوبیس ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئی تھی۔ جولائی کے دوران فرنس آئل کی فروخت سترہ فیصد اضافے سے نو لاکھ چونتیس ہزار ٹن رہی۔ پٹرول کی فروخت سات فیصد اضافے سے تین لاکھ ستائیس ہزار ٹن رہی۔