جمہوریت پرست کا تمغہ سجانے والے حکمرانوں نے شخصی آمریت کو فروغ دینے کی انتہا کر دی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ جمہوریت کی روح کے منافی اور فوجی حکمرانوں کے موقف کی کھلم کھلا تائید ہے جمہوریت پرست کا تمغہ سجانے والے حکمرانوں نے شخصی آمریت کو فروغ دینے ۔

جمہوری روایا پر شب خون مارنے کی انتہا کر دی، انہوں نے کہا کہ زرپرستی کی روش میں ڈوبے ہوئے موجودہ حکمرانوں نے ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنی آل اولاد کو حکومتی سطح پر متعارف کرواتے ہوئے اقربا پروری کی انتہا کر دی ہے اور چند ماہ میں اس آئین اور قانوں کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیںجس کا راگ وہ اپنے اپوزیشن کے دور میں الاپتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے چیمپئن حکمرانوں نے جمہوری ایوانوں میں بیٹھ کر اپنے اور اپنے جانشینوں کے ہاتھ مضبوط کرتے کے علاوہ کوئی ایک کام نہیں کیا جس سے پاکستان اور 18 کروڑ غریب عوام کے بنیادی حقوق کو تحفظ مل سکے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح مسلم لیگ ن کے قائدین اپنے اختیارات کو وسعت اور اقتدار کو مضبوط کرنے کیلئے نت نئے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔