للیانی کی خبریں 9/6/2014

واپڈا اہلکاروں کی طرف سے وڈانہ میں بل تقسیم کرنے سے انکار،
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)واپڈا اہلکاروں کی طرف سے وڈانہ میں بل تقسیم کرنے سے انکار، اگر بل بجلی گھر گھر تقسیم نہ کئے گئے تو بل ادا نہیں کریں گے جس کی تمام تر ذمہ دار واپڈا اہلکار ہوں گے، اہل علاقہ کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ میں تعینات واپڈا اہلکار عرصہ داراز سے ایک ہی دوکان پر بل رکھ کر چلے جاتے ہیں اور گھر گھر تقسیم نہیں کرتے، جس کی وجہ سے اکثر بل تبدیل بھی ہو جاتے ہیں اور کئی افراد کو بل ملتے ہی نہیں ہیں،جس کی وجہ سے کئی میٹر کٹ چکے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے بل گھر گھر تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بل گھر گھر تقسیم نہ کئے گئے تو آئندہ بل ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی اہلکار کو میٹر کاٹنے دیں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی وڈانہ کے صدر وحید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے کشکول توڑنے کا نعرہ
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پیپلزپارٹی وڈانہ کے صدر وحید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے کشکول توڑنے کا نعرہ لگا کر دیگ اٹھالی ہے ، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے ،حالیہ بجٹ سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا اور عوام کے لئے نئی مشکلات پیداہوںگی ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے فہم وفراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو بحرانوںسے نکالنے کی حکمت عملی طے کی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی ،پیپلزپارٹی نے جمہوری استحکام بخشنے کی کوشش کی کیوں کہ جمہوری استحکام سے ہی معاشی استحکام وابستہ ہے لیکن اب جمہوری روایات کو نظرانداز کیاجارہا ہے،جمہوری قدریں اپنی اہمیت کھو رہی ہیں حکومت نے جمہوری کلچرکو پروان چڑھانے کے لئے کچھ نہیںکیا ،یہاں صرف شعبدہ بازی ہورہی ہے عملی طور پر حکومت کی کارکردگی صفر ہے