ڈیرہ غازی خان: گھر میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں ایک گھر میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کی بستی بولانی کے رہائشی عصمت اللہ نامی شخص کے گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود 6 سالہ عنایت اللہ اور 8 سالہ کلیم اللہ موقع پر جاں بحق اور بچوں کی والدہ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو ڈیرہ غازی خان سے طلب کر لیا ہے۔