بولان میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک

Bolan

Bolan

بولان (جیوڈیسک) بولان میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقے ڈھاڈر کے قریب ایک گاؤں میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آوار واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے فائرنگ کی وجہ دونوں قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی بتائی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ ڈھاڈر تھانہ میں درج کر لیا۔