ڈی آئی خان جیل کے مفرور قیدیوں کیلئے رضا کارانہ گرفتاری کا آخری موقع

Dera Ismail Khan jail

Dera Ismail Khan jail

پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کو رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ ڈی آئی خان جیل پر حملے کے دوران فرار ہونے والے قیدی پندرہ روز کے اندر رضاکارانہ گرفتاری پیش کریں۔

تو ان کے خلاف جیل توڑنے اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے۔ بلکہ ان کے خلاف صرف پہلے سے درج مقدمات ہی برقرار رہیں گے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے یہ تنبیہ کی ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری نہ دینے والے قیدیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت نئے مقدمات درج کیے جائیں گے۔