ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین کے قریب بم دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

Police Van Blast

Police Van Blast

ڈی آئی خان (اصل میڈیا ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس وین گزر رہی تھی، شہید اہلکار کانسٹیبل ریاض اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پولیس اہلکار پولیو کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔