ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد میں 8 اور 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائنیں تباہ

Destroy Gas Pipelines

Destroy Gas Pipelines

نصیرآباد (جیوڈیسک) نصیرآباد اور ڈیرا مراد جمالی میں 8 اور 24 انچ لائن قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ پائپ لائنیں تباہ ہونے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ڈیرا مراد جمالی میں شدت پسندوں نے پٹ فیڈر کے مقام پر 24 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پائپ لائن کے ذریعے شکارپور سے کوئٹہ گیس فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری جانب فرید آباد کے مقام پر 8 انچ لائن قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

پائپ لائن کے ذریعے ڈیرا الٰہ یار سے صحبت پور گیس فراہم کی جاتی ہے۔گیس پائپ لائنیں تباہ ہونے سے صحبت پور، مانجی پور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔