کروڑ لعل عیسن 19/7/2014

کچھ منافق لوگوں کی وجہ سے جھرکل کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ محمد سجاد
رواں سال جھرکل میں بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کیلئے جھرکل کے کچھ رہائشی سرگرم ہیں۔رمضان جانی
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کچھ لوگ اپنی منافقانہ پالیسیوں سے ایسی چالیں چل رہے ہیں کہ جس کی وجہ سے بستی جھرکل میں کبھی ترقی نہیں ہو سکتی۔ اس سال بھی بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کیلئے بستی جھرکل کے کچھ رہائشی سرگرم ہو گئے ہیں اور واپڈا والوں کے کام میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کروڑ کے نواحی گائوں بستی جھرکل کے رہائشی محمد سجاد ولد چوہدری عارف علی ، جانی سپر سٹور کے مالک محمد رمضان جانی ولد حاجی شوکت ، باغ علی ساجد ولد صوفی محمد اسحاق ، برکت علی سبزی فروش ، لیاقت فریش کارنر ، ڈاکٹر ممتاز ، ڈاکٹر امجد ، طالب حسین جگا کلاتھ ہائوس ، ارشد موبائلز ، ڈاکٹر اشرف و دیگر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مین لائن بچھانے کیلئے بستی جھرکل میں واپڈا کی جانب سے نئے کھمبے نصب کیئے جا رہے ہیں لیکن کچھ لوگوں محمد یونس بھٹی ولد چوہدری فیض محمد ، محمد اسماعیل کھرل ، محمد شریف گودو ، تاج علی عرف ٹیڈی وغیرہ نے حکومتی امور کو پامال کرکے اپنے اپنے گھروں کے سامنے بجلی کے کھمبے نصب کروانے سے انکار کر تے ہوئے اہلیان جھرکل کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔ اور واپڈا والوں کو ڈرا دھمکا کر زبردستی دھکے دے کر واپس بھیج دیا۔ بستی جھرکل کے تمام رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سختی سے نوٹس لے کر کاروائی کی جائے اور اپنی نگرانی میں بجلی کی مین لائن کیلئے کھمبے نصب کروائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) حضرت علی شیر خدا شجاعت کا پیکر تھے اور باب العلم
تھے۔ حکومت خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ یہودیوں کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ فلسطینیوں کا قتل عام اور عالمی بے حسی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنویئر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلعی صدر پیر سیر غوث محمد شاہ گیلانی اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات طار ق پہاڑ نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی حضور نبی کریم ۖ کے چچا زاد بھائی تھے۔ اور پیارے داماد بھی تھے۔ آپ کی اسلام کیلئے خدمات سنہری حروف میں لکھی گئی ہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم حضرت علی جیسی جرأت اور بہادری پیدا کر کے اسلام کے سچے سپاہی بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر بمباری قابل مذمت ہے۔ حکومت پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اسلامی غیرت کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلام اور مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں۔ جن کی دشمنی ڈھکی چھپی نہیں۔ بھارت کی جانب سے آئے روز نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم بین القوامی دبائو کے تحت ہمارے حکمرانوں کا دبائو بھارت کی طرف ہے۔ پتہ نہیں کب مسلمان اپنا دفاع کرنے کیلئے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ رمضان المبار کے مہینہ میں ناجائز منافع خوری سے پرہیز کیا جائے۔ اور روزہ داروں کا پورا پورا خیال رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) میاں نواز شریف کی موجودہ حکومت لوگوں خصوصاً روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلف دینے کیلئے کوشاں ہے۔ دکاندار میعاری اشیائے خوردونوش پھل سبزی وغیرہ مناسب ریٹ پر فروخت کریں۔ ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی او قاف و مذہبی امور پنجاب سید حسن رضوی نے سستے رمضان بازار کروڑ کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ AC کروڑ تنویر یزدان بھی موجود تھے۔

Qari Ashfaq,TARIQ PAHAR

Qari Ashfaq,TARIQ PAHAR