ڈھاکا : عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 700 سے زیادہ ہو گئی

Dhaka

Dhaka

ڈھاکا(جیوڈیسک)بنگلہ دیش میں 24 اپریل کو گرنے والی آٹھ منزلہ عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد7 سو سے تجاوزکر گئی ہے۔ڈھاکا میں عمارت گرے 13 روز گزر گئے ہیں۔

لیکن لوگ اب بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں فیکٹری کے ملبے کے سامنے موجود ہیں۔انہوں نے اپنے رشتہ داروں کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں ملبے سے مزید لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ اور حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد7 سو5 ہوگئی ہے۔