ڈھڈیال پریس کلب رجسٹرڈ کے فنانس سیکرٹری ابرار حسین بھٹی پر حقیقی بھائی کا تیز دھار آلے سے حملہ

چکوال : ڈھڈیال پریس کلب رجسٹرڈ کے فنانس سیکرٹری ابرار حسین بھٹی پر حقیقی بھائی کا تیز دھار آلے سے حملہ ، سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ابرار حسین بھٹی نے تھانہ میں رپورٹ درج کروائی کہ وہ گھر پر موجود تھا کہ اس کا حقیقی بھائی افتخار حسین بھٹی ہمراہ اپنے بیٹوں ذوالقرنین حسین ، سخاوت حسین ، گھریلو خواتین اور دو نامعلوم افراد اس کے گھر گھس آئے اور تیز دھار آلے اور ڈنڈوں سے اس پر حملہ آور ہوگئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ وجہ عناد بجلی کے میٹر کا تنازعہ ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔