دھوم تھری کے ٹائٹل سونگ کا عربی ورژن جاری کر دیا گیا

Dhoom 3

Dhoom 3

ممبئی (جیوڈیسک) یش راج بینر تلے بننے والی ایکشن فلم سیریز دھوم کے پریکوئل دھوم تھری کے ٹائٹل سونگ دھوم مچالے دھومکا عربی ورژن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نغمہ نگار سمیر انجان کے گیت دھوم مچالے دھوم کو معروف عربی سنگر نائیا کی آواز میں رکارڈ کیا گیا ہے۔

کہانی کارو ہدایت کار وجے کرشنا اچاریہ کی شکاگو میں فلمائی گئی ایکشن تھرلر فلم میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور باربی ڈول کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔