مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کا کام ہے، ترجمان طالبان

Shahid Ullah Shahid

Shahid Ullah Shahid

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان حکومت کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔

ترجمان کالعدم تحریک طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں، مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، بامعنی، پائیدار اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

حکومت کی طرف سے میڈیا پر صرف بیان دیئے جاتے ہیں تا کہ عوام کو گمراہ کیا جاتا رہے۔ ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قاصد سمیت جتنے بھی وفود آئے ان کو مثبت اور حوصلہ افزا جواب دیا گیا، حکومتی میڈیا نے مذاکرات کے حوالے سے تحریک طالبان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔