سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے این آر او زدہ حکمرانوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کردیا ہے،روحیل اکبر

جماعت اسلامی اورتحریک تحفظ پاکستان اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اپنا پہلا مشترکہ انتخابی جلسہ 17مارچ کو گجرات میں کرینگی جبکہ اپریل کے پہلے ہفتے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان تمام محب وطن سیاسی جماعتوں کے ہمراہ مینار پاکستان لاہور میں ایک بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرینگے سیکریٹری جنرل ٹی ٹی پی چوہدری خورشید زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک نگران حکومت کے قیام کے ساتھ ہی تحریک تحفظ پاکستان اپنی تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملک بھر میں عوامی بیداری مہم شروع کردیگی۔

اس سلسلہ میں اپنا پہلا جلسہ 17مارچ کو گجرات میں کرینگے جس میں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ ،مولانا سمیع الحق سمیت اہم سیاسی رہنماء شرکت کرینگے اسکے بعد لاہور ،فیصل آباد ،پشاور ،کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جلسے منعقد کیے جائیں گے اس موقعہ پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے این آر او زدہ حکمرانوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کردیا ہے۔

جسکی وجہ سے آئندہ الیکشن میں سیاسی آلودگی اور کرپشن زدہ حکمرانوں کا صفایا کرنا ضروری ہے عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے ہونگے پاکستان کے مستقبل کو خوشحال بنانے کے لئے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اپنی آئندہ نسلوں کو حقیقی اور قائد اعظم کا پاکستان سپرد کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔

برسراقتدار آر کر عوام کے حقوق ترجیحی بنیادوں پر بحال کریں گے ۔ مزدور کو اجرت کاروباری حضرات کو کاروبار صنعتکاروں کو وافرمقدار بجلی اور گیس ملے گی اور کرپٹ عناصر کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں چوروں لیٹروں بھتہ خوروں اور کرپٹ عناصر کو نکیل ڈالنے کے لئے گرینڈ اپریشن کا آغاز کیا جائے گا کیونکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سیاست کا مقصد عوا کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔