تحریک انصاف 23 مارچ کو لاہور مینار پاکستان کے نیچے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی، تحریک انصاف فرانس

تحریک انصاف کا23 مارچ کو لاہور مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا اور یہ جلسہ آنے والے انتخابات کے لیے سونامی ثابت ہو گا انشااللہ تحریک انصاف فرانس بھی اس جلسے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے کو آرڈینٹر عمر رحمان،ابوبکر گوندل،طاہر اقبال،راجہ محمد عجب،میاں ذولفقار۔

چودھری منور جٹ،رانا عمران عارف،اشفاق چودھری،عارف مصطفائی،حاجی عامر شکیل،تسلیم اشرف،مظہر سندیلا،اظہر سندیلا،ابرار کیانی،وحید ڈار،ملک عطا محمد،میاں شفقت،ستار چودھری،ناصرہ فاروقی،آصفہ ہاشمی، لبنی یونس،سلمان کونسلر و یاسر قدیر نے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو لاہور مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے سے پاکستانی سیاست ایک نیا رخ اختیار کر لے گی جو کہ تحریک انصاف کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔