مختلف مقامات پر آتشزدگی نوجوان جھلس گیا

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) مختلف مقامات پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں کا سامان جل گیا جبکہ آگ لگنے سے اٹھارہ سالہ نوجوان جھلس گیا مالی پورہ کے علاقہ میں واقع ٹائروں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوشش میں اٹھارہ سالہ وحیدجھلس گیا۔

زخمی کو میو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ شاہدرہ کے علاقہ میں ایک جنرل سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔