ہدایت کار کرن جوہر نے پریا پرکاش کا خواب پورا کر دیا

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) کرن جوہر نے پریا پرکاش کا رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا کر دیا۔ بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کیلئے بالی وڈ کی راہ ہموار کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے پریا پرکاش کو نئی آنے والی فلم ‘تخت’ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرن جوہر کی جانب سے پریا کو فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ پریا کے خواب کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے مترادف ہے کیوں کہ پریا پرکاش نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔