صوابدیدی فنڈز کیس، حکومت نے پرویز اشرف کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Pervez Ashraf

Pervez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کو اضافی اور ضمنی گرانٹ کے معاملے پر صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے۔

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے اپنی مدت عہدہ کے آخری دس دنوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا اور 5 دسمبر 2013 کو فیصلہ سنایا تھا۔

سیکریٹری خزانہ کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم کو اضافی فنڈز کے اجراء کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مالیاتی مینجمنٹ کا جو نظام قیام پاکستان کے بعد سے کام کر رہا ہے اس کی بنیاد پر حکومت کو امور سرانجام دینیکی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ یہ مفید نظام آئین کے عین مطابق ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاورنے یہ پٹیشن تیار کی تھی جورواں ہفتے دائر کی گئی، معلوم ہوا ہے کہ نظرثانی درخواست کی جلد سماعت کیلیے حکومت پیر کو متفرق درخواست بھی دائر کرے گی۔