ضلع راجن پور میں دو بڑے سرداروں کو عبرت ناک شکست دینے والے عوامی نمائندوں کے ڈیرے آباد ہیں سردار مسرت عزیز مزاری

راجن پور(حنیف بلوچ سے)ضلع راجن پور میں دو بڑے سرداروں کو عبرت ناک شکست دینے والے عوامی نمائندوں کے ڈیرے آباد ہیں سردار مسرت عزیز مزاری تفصیل کے مطابق ضلع راجن پورمیں حلقہ این اے 175 پر تیس ہزار کی لیڈ سے جیتنے والے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک اور پی پی 250 پردوسری مرتبہ ناقابل ِ شکست سردار عاطف حسین خان مزاری کا رزلٹ آئوٹ ہوتے ہی لوگوں کا نکی رہائیش گاہوں پر جوق در جوق قافلے آنے لگے۔

انہیں مبارکبادیں پیش کرتے رہے ۔ضلع راجن پور جنوبی پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے جہاں صدیوں پرانا جاگیرداری نظام مسلط رہاہے جہاں ہمیشہ دو بڑے سرداروں کے درمیان مقابلہ رہا ہے اور دونوں میر بلخ شیر خان مزاری اور سردار نصراللہ خان دریشک باری باری الیکشن جیت کر ضلع راجن پور پر حکمرانی کرتے رہے ہیں۔

مگر اس بار عوام نے انہیں یکسر مسترد کرتے ہوئے عوامی نمائندے سردار عاطف حسین مزاری اور ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان کو اپنا نمائدہ چن کر انہیں کامیاب بنایا ضلع راجن پور میں میر دوست مزاری ،زاہد محمود خان مزاری ،رضا خان دریشک،طارق خان دریشک ،پیر عامر کوریجہ ،حسنین خان بہادر ،بری طرح ناکام ہوئے ضلع بھر میں میاں شہبا ز شریف اور اسکے نمانئدے کامیاب رہے۔

ان خیالات کا اظہار مزاری خاندان کے بزرگ رہنما سردار مسرت عزیز خان مزاری نے اپنے ڈیرے پر مبارکباد دینے آنے والے مختلف قافلوں سے گفتگو کے دوران کیااس موقع پر محمد اسماعیل،ڈاکٹر اعجاز صابر ،اے ڈی عامر ،محمد حنیف بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔